ETV Bharat / briefs

تیس روپے مانگنے پر بیوی کو3 طلاق - سبزی

دارالحکومت دہلی کے گریٹر نوئیڈا علاقے میں ایک خاتون نے جب اپنے شوہر سے سبزی لانے کے لیے 30 روپے کا مطالبہ کیا توناراض شوہرنے بھرے بازار میں بیوی کو تین طلاق دے دی۔

متاثرہ خاتون
author img

By

Published : Jun 30, 2019, 3:26 PM IST

الزام ہے کہ متاثرہ خاتون نے سبزی لینے کے لیے تیس روپئے مانگے تھے پہلے شوہر نے اسے پیٹا اور پھر بھرے بازار میں تین دفعہ طلاق کہہ دی، خاتون نے اس کی شکایت تھانہ میں کی جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

متاثرہ کے والد کا کہنا ہے کہ' جب انھیں یہ پتہ چلا کہ تب ہی وہ فوراً جائے وقوع پر پہنچے اور اپنی بیٹی زینب کو علاج کے لیے اسپتال لے جانے لگے، اسی دوران اس کے شوہر صابر نے اسے تین طلاق دے دی۔

واضح رہے کہ متاثرہ زینب کی شادی دادری کے رہنے والے صابر سے 9 ماہ قبل ہوئی تھی ان لوگوں نے اپنی حیثیت سے بڑھ کر سامان دیا تھا لیکن شادی کے چند دنوں بعد ہی لڑکے والوں نے مزید جہیز کا مطالبہ شروع کردیا تھا۔

جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر صابر نے کئی مرتبہ زینب کو مارا پیٹا جس کے بعد لڑکی کے گھروالوں نے متعدد مرتبہ صابر کے گھر پنچایت بھی کی،

لیکن ہر بار صابر معافی مانگ کرزینب کو اپنے ساتھ لے جاتا اس طرح ایک سال گزرگیا۔

اس تعلق سے متاثرہ کا کہنا ہے کہ 'وہ پہلے سے بیمار تھی جب سبزی لینے کے لیے اس نے اپنے شوہر سے 30 روپئے مانگے تو صابر نے اس کہا کہ 'جا اپنے باپ کے گھر سے پیسہ لے آ اور اتنا کہہ کر وہ زینب کے ساتھ مارپیٹ کرنے لگا۔

جب زینب کے والدین موقع پر پہنچ کر اسے اسپتال لے جانے لگے تب ہی راستے میں انھیں روک کر صابر نے خوب ہنگامہ کیا اور وہیں تین بار طلاق دے دی'۔

پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر ملزم شوہر صابر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے اور اپنی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Intro:Body:

noman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.