ETV Bharat / briefs

بنگال میں ہلاکتوں کی رپورٹ طلب

مرکزی وزارت داخلہ نے مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں کے درمیان خونریز تشدد میں بی جے پی کے تین اور ترنمول کے ایک کارکن کی موت کے بعد تفصیلی رپورٹ طلب کی۔

خونریز تشدد
author img

By

Published : Jun 9, 2019, 5:51 PM IST

تشدد میں مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ یہاں متضاد گروپوں میں گھنٹوں تک بمباری، فائرنگ اور پتھراو کے واقعات ہوئے ہیں۔

بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری سیانتن بسو نے کہا کہ خونریز تشدد میں ان کے تین کارکنان کی موت ہوگئی اور ان کی شناخت تپن منڈل اور پردیپ منڈل کے طورپر ہوئی ہے۔

بی جے پی رہنما مکل رائے نے ٹوئٹ کیا کہ 'ریاست کے سندیش کھلی میں ترنمول کے غنڈوں نے بی جے پی کے تین کارکنان کو گولی مارکر قتل کیا ہے، وزیراعلی ممتا بنرجی بی جے پی کارکنوں کے خلاف تشدد کے لیے راست طورپر ذمہ دار ہیں'۔

رائے نے کہا کہ وہ وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کرکے انہیں سندیش کھلی میں ہلاکتوں سے واقف کرائیں گے۔

دوسری طرف ضلع کے پارٹی انچارج اور مغربی بنگال کے و زیر جیوتی پریہ ملک نے کہا کہ بی جے پی کارکنان نے پارٹی حامی قیوم ملا کو گولی مارکر قتل کردیا۔ واردات کے وقت قیوم ترنمول کی میٹنگ میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ امن و قانون ریاستی حکومت کا موضوع نہیں ہے اور مرکزی حکومت کا اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعلی ممتا بنرجی نے ریاست میں بی جے پی کے متعدد کارکنوں کے مارے جانے کے پارٹی کے دعوے کے خلاف 30مئی کو نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کی دعوت کو ٹھکرا دیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.