ETV Bharat / briefs

آسام: 7 کروڑ روپئے کی ہیروئین ضبط، دو گرفتار

author img

By

Published : Jun 17, 2021, 10:50 PM IST

آسام کے ضلع کربی انگلون میں پولیس نے ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے مطلوبہ خاتون منشیات فروش سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

آسام: 7 کروڑ روپئے مالیتی ہیروئین ضبط، دو گرفتار

اّسام پولیس نے بتایا کہ آج کربی اینگلون میں مطلوبہ خاتون منشیات فروش اور دیگر ایک فرد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 7 کروڑ روپئے مالیتی ہیروئن کو ضبط کیا گیا۔

پولیس عہدیدار نے بتایا کہ دیماپور کی رہنی والی خاتون جو منشیات کا ریکیٹ چلایا کرتی تھی کے پاس پولیس اہلکاروں کا بھیس بدل کر انہیں اچھے معیار کی ہیرون خریدنے والے گاہک بناکر کر بھیجا گیا تھا۔ ابتدائی میں خاتون نے کچھ ہچکچاہٹ کی لیکن بعد میں اس نے 2.21 کیلو وزنی اعلیٰ معیار کی ہیرون فروخت کرنے کےلیے راضی ہوگئی، بعدازاں اسے 164 ہیروئین کے پیکٹس کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے خاتون کی شناخت منی پور کی رہنے والی دیڈی (بڑی بہن) کے طور پر کی ہے۔ خاتون نے مبینہ طور پر آسام کے ناگاؤں، موری گاؤں اور گوہاٹی میں منشیات کے کاروبار کو پھیلا رکھا تھا۔

آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا شرما نے ٹوئٹ کرکے پولیس کی سراہنا کی۔ انہوں نے کہا کہ ’ایک بڑی پیشرفت کے دوران پولیس نے کربی اینگلون میں کارکو دہشت گردی کے نیٹ ورک کا پتہ چلاتے ہوئے 7کروڑ روپئے مالیتی ہیروئن کو برآمد کیا ہے‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.