رامپور میں نالوں اور بلاک سیوروں کی وجہ سے بارش کا پانی تھوڑی ہی دیر میں سڑکوں اور گلیوں میں بھرنا شروع ہو گیا۔ جس کی وجہ سے لوگوں اپنے کاموں پر جانے کے لیے گندے پانی سے گزرنا پڑرہا ہے۔
سڑکوں پر پانی بھرنے کی وجہ سے آمد و رفت بھی متاثر رہی۔
'گرین رامپور، کلین رامپور' کا دعویٰ کرنے والی انتظامیہ اور میونسپلٹی کیا ایسا ہی کلین رامپور بنانا چاہتی ہے؟ اور عوام کو ہونے والی ان دشواریوں کا ذمہ دار کون ہے۔ عوام یا ضلع کے رہنما یا افسران؟