آکاش وجے ورگیہ کی سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست پر آج سماعت ہونے والی ہے۔
آج صبح سے ہی رکن اسمبلی آکاش وجے ورگيہ کے حامیوں کی بھیڑ ضلع جیل کے باہر جمع ہونا شروع ہو گیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے جیل کے باہر اضافی سیکورٹی فورس تعینات کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے گزشتہ شب ممبر اسمبلی آکاش وجے ورگيہ کے حامی ان کے لیے ناشتہ وغیرہ لیکر جیل پہنچے تھے، لیکن ضلع جیل سپرنٹنڈنٹ نے اشیا دینے سے انکار کر دیا تھا۔ پورے معاملہ میں جیل سپرنٹنڈنٹ خود انتظامات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔