ETV Bharat / briefs

گلبرگہ: حضرت پیر زنجانیؒ کا عرس سادگی سے منایا جائے گا

حضرت پیر زنجانیؒ کا 702 واں عرس محدود ہوگا۔ درگاہ کے سجادہ نشین حضرت سید شاہ محمد صدرالدین زنجانی کی اطلاع کے مطابق قطب الاقطاب شیخ الشیوخ حضرت سیدنا شیخ سعد مخدوم پیر زنجانی کا 702واں عرس شریف جون 3,4,5,کو منعقد ہوگا۔

گلبرگہ: حضرت پیر زنجانیؒ کا عرس سادگی سے منایا جائے گا
گلبرگہ: حضرت پیر زنجانیؒ کا عرس سادگی سے منایا جائے گا
author img

By

Published : Jun 3, 2021, 1:02 PM IST

گلبرگہ میں حضرت پیر زنجانی درگاہ کے 702ویں عرس شریف کو محدود پیمانے پر منانے کا اعلان کیا گیا۔

ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر کی مشہور درگاہ حضرت پیر زنجانیؒ کا 702 واں عرس محدود ہوگا۔ درگاہ کے سجادہ نشین حضرت سید شاہ محمد صدرالدین زنجانی کی اطلاع کے مطابق قطب الا قطاب شیخ الشیوخ حضرت سید نا شیخ سعد مخدوم پیر زنجانی کا 702 واں عرس شریف جون 3,4,5,کو منعقد ہوگا۔

ملک بھر میں پھیلی ہوئی وبا کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اور لاک ڈاؤن کے تحت اس سال عرس شریف کو سادگی اور محدود پیمانے پرمنایا جائے گا۔ جلوس صندل کا اہتمام نہیں ہوگا۔ خانوادے کے مخصوص افراد کے ساتھ مراہم صندل مالی سجادہ نشین انجام دیں گے۔

اس موقع پر مقامی اور بیرونی زائرین کو عرس شریف میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ عرس شریف کے موقع پر عقیدت مندوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی فاتحہ خوانی کا اہتمام کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.