پروگرام میں کثیر تعداد میں دانشور و سماجی کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پر پروفیسر مظفر اسدی نے اپنے بیان میں کہا کہ جمہوریت و سیکولرزم کی بقا کے لیے یہ ہرگز لازمی نہیں کہ آپ سیاست کا حصہ ہوں بلکہ تاریخ گواہ ہے، عالمی سطح پر وہ کارکنان کے گروہ ہی تھے جنہوں نے وقت کے ظالم بادشاہوں کو اقتدار سے دست بردار کریا۔
پروفیسر مظفر اسدی نے اقلیتی طبقہ کو ملک بھر میں در کنار کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اقلیتی طبقہ کو ان کی آبادی کے مطابق نمائندگی نہیں دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے دستور کو بچانے کے لیے تمام تر سماجی و سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وسیع اشتراک کریں تاکہ فسطائی طاقتوں کو اقتدار تک پہنچنے سے روکا جاسکے۔