پہلے اطلاعات ملی تھیں کہ پولیس تھانے پر عسکریت پسندوں نے ہتھ گولہ پھینکا ہے لیکن پولیس نے بعد میں وضاحت کی کہ اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ دمحال ہانجی پورہ علاقے میں دھماکے جیسی آواز سنی گئی لیکن اس علاقے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ انکے مطابق کوئی ٹائر پھٹا ہے یا بجلی کی ترسیل میں نقص ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس بارے میں تحقیقات جاری ہے۔