ریاست بہار کے گیا میں 'گرام رکشا دل' کے اہلکاروں نے اپنے مطالبات کے پیش نظر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ گرام رکشا دل نے ریاستی حکومت کے سامنے گیارہ مطالبات رکھے ہیں، دَل کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت جب تک ان کے مطالبات کو نہیں مانتی، احتجاج جاری رہے گا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہیں کم سے کم مزدوری کی شرائط کے مطابق تنخواہ دی جائے، اور ساتھ ہی دل کے اہلکاروں کو سرکاری سطح پر تربیت اور شناختی کارڈ مہیا کرائے۔
کام کے دوران کسی حادثے کا شکار ہونے پر سرکاری ملازم کی طرح معاوضہ دیا جائے۔
مظاہرہ میں گیا کے علاوہ جہان آباد، اورنگ آباد ارول اور نوازہ ضلع کے اہلکار بھی شامل ہوئے۔