ہگلی ضلع کے تیلنی پاڑہ میں واقع گوندہل پاڑہ جوٹ مل کے گیٹ کے سامنے فار سسپنشن آ ف ورک کا نوٹس چسپاں کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مسلسل 11 مہینوں تک بند رہنے کے بعد پارلیمانی انتخابات سے قبل گوندہل پاڑہ جوٹ مل کھلاتھا اور ایک مہینے کے بعد دوبارہ بند ہو گیا۔
نوٹس سے مزدوروں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔مشتعل مزدوروں نے مل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور وہاں موجود پولیس اہلکاروں پر پھتر بازی کی۔
سی آ ئی ٹی یو کے رہنما شیوپرساد بنرجی نے کہاکہ سیاست کی وجہ سے جوٹ مل کھولااور بند کیا جا رہا ہے۔
مغربی بنگال کی حکومت کو ملک کے مالک پر مل کودوبارہ کھلوانے پر زوردینا چا ہئے۔
مل انتظامیہ نے مل بند ہونے کے سلسلے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا ہے۔مزدوروں کاکہنا ہے کہ سازش کے تحت مل بند کیا گیا ہے۔