ETV Bharat / briefs

'اللہ میرے بھائی کی مغفرت کرے' - اخوان المسلمین

ترک صدر رجب طیب ایرودوان نے فوت شدہ سابق مصری صدرمحمد مرسی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ ان کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوگان
author img

By

Published : Jun 18, 2019, 8:29 AM IST

Updated : Jun 18, 2019, 1:40 PM IST

انہوں نے محمد مرسی کی وفات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ' سب سے پہلے میں اللہ سے دعا گو ہوں کہ وہ ہمارے بھائی کی مغفرت کرے۔ محمد مرسی جمہوری اقدار کے ساتھ 52 فیصد ووٹ حاصل کرکے صدر بنے تھے لیکن سفاک حکمراں نے انہیں برطرف کردیا اور بغاوت کرکے صدر بن گئے۔ آپ جانتے ہیں کہ انہوں نے 50 مصریوں کو پھانسی دی۔'

ترک صدر رجب طیب اردوگان

گذشتہ روز 67 برس کے محمد مرسی عدالتی کارروائی کے بعد بے ہوش ہوگئے اور کچھ دیر بعد انتقال کر گئے۔

عدالتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وفات سے قبل محمد مرسی نے جج سے تقریباً 20 منٹ تک بات کی، اس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

اخوان المسلمین کے اہم رہنما محمد مرسی کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی مظاہوں کے بعد 2013 میں فوج نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا، جس کے بعد عبد الفتاح السیسی صدر بن گئے۔

سیسی کے دور میں تنظیم کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے محمد مرسی اور کئی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

محمد مرسی مصر میں کئی دہائیوں تک حکمرانی کرنے والے حسنی مبارک کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد 2012 کے پہلے آزاد صدارتی انتخاب میں صدر منتخب ہوئے تھے اور معزولی کے بعد کئی کیسز میں سزا کاٹ رہے تھے۔

Intro:Body:

noman

Conclusion:
Last Updated : Jun 18, 2019, 1:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.