غزہ میں آج بھی شادی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ شادی سے قبل مہر کی شکل میں بھاری رقم دلہن کو دی جاتی ہے۔ یہاں بے روزگاری کی شرح 60 فیصد ہے جس کے سبب کئی نوجوانوں کی شادی بہت دیر سے ہوتی ہے۔ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض ایسے ادارے بھی کھل گئے جو شادی کے لیے نوجوان لڑکوں کو قرض فراہم کرتے ہیں۔ ان میں سے فرحۃ پروجیکٹ بھی ایک ہے۔
ناکہ بندی نے غزہ کو معاشی طور پر زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ بے روزگاری کی شرح میں اضافہ، بیرونی ممالک سے قرضوں پر روک اور حماس کی بَد اِنتظامی کے سبب ہزاروں خاندان کا گزارہ بڑی مشکل سے غذائی امداد اور سماجی بہبود کی سکیموں پر ہورہا ہے۔