ETV Bharat / briefs

اورنگ آباد: ریمڈیسیور انجکشن کی کالابازاری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش - اورنگ آباد پولیس کی کرائم برانچ

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کرائم برانچ نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے ریمڈیسیور انجکشن کی کالابازاری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔

اورنگ آباد: ریمڈیسیور انجکشن کی کالابازاری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

author img

By

Published : Apr 28, 2021, 4:46 PM IST

اورنگ آباد پولیس کی کرائم برانچ نے ریمڈیسیور انجکشن کی کالابازاری کرنے کے الزام میں 7 افراد کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے 6 لاکھ روپئے مالیتی سامان کو ضبط کرلیا۔

پولیس نے ریمڈیسیور انجکشن کی کالابازاری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کر کے سات ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی اورنگ آباد کرائم برانچ اور فوڈ اینڈ ڈرگ محکمہ کے افسران نے مشترکہ طور پر انجام دی۔

تفصیلات کے مطابق کرائم برانچ کو ایک مخبر نے اطلاع دی تھی کہ کچھ لوگ ریمڈیسیور انجکشن کی کالابازاری میں مصروف ہیں، اطلاع ملنے کے بعد محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگس کے تعاون سے کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ کاروائی کے دوران منصوبہ بند طریقہ سے کرائم برانچ اہلکار نے فرضی گاہک بن کر انجیکشن کی کالابازاری کرنے والے ملزم کو فون کیا جس پر ملزم نے 20 ہزار روپئے رشوت کا مطالبہ کیا۔ ملزمین کے بنک اکاونٹ میں 20 ہزار روپئے ٹرانسفر کئے گئے جس کے بعد ایک ملزم نے اورنگ آباد کے گھاٹی اسپتال کے قریب اہلکار کو بلایا۔ پولیس نے جال بچھاکر ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.