ETV Bharat / briefs

بھارتی فوج نے گلوان فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے اور فوج کے تمام شعبوں نے ہلاک جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کرتے ہوئے گلوان وادی میں عظیم قربانی دی۔ بھارتی فوج نے کہا کہ ملک ان کی بہادری ہمیشہ یاد رکھے گا۔

بھارتی فوج نے مہلوک گلوان فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 1:16 PM IST

بھارتی فوج نے منگل کے روز وادی گلوان میں قربانی دینے والے فوجیوں کو ان کی ہلاکت کی پہلی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ مشرقی لداخ میں سرحد پر چینی فوج کے ساتھ غیر مسلح لڑائی میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے اور فوج کے تمام شعبوں نے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کرتے ہوئے گلوان وادی میں عظیم قربانی دی۔ بھارتی فوج نے کہا کہ قوم ان کی بہادری ہمیشہ یاد رکھے گا۔

فوج کی فائر اینڈ فیوری کورپس نے بھی گلوان فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ چین کی غیر معمولی جارحیت کا سامنا کرتے ہوئے، 20 بھارتی فوجیوں نے بھارتی سرزمین کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور چینیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔

اس موقع پر ایک پُرجوش تقریب میں میجر جنرل آکاش کوشک، سی او ایس، فائر اینڈ فیوری کورپس، نے لیہہ میں "آئیکانک وار میموریل" میں پھولوں کی چادر چڑھائی۔

فوج نے کہا "قوم ان بہادر سپاہیوں کی ہمیشہ ممنون رہے گی جنہوں نے انتہائی اونچائی والے خطے میں جدوجہد کی اور قوم کی خدمت میں عظیم قربانی دی۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.