ریاست جموں و کشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ انچارج پولیس سٹیشن کنگن کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم نے چیکنگ کے دوران شوکت احمد کسانا نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
واضح رہےکہ جب شوکت کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے 13 بوتل شراب برآمد ہوئی جسے پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ اس معاملے میں پولیس نے ابھی کئی نوجوانوں کو تحویل میں نہیں لیا ہے جن کی گرفتاریاں باقی ہیں۔
خیال رہے کہ پولیس نے موقع پر ہی منشیات فروش کو حراست میں لے کر اس کے خلاف آئی پی سی کی دفع کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔