ریاست جموں و کشمیر میں ست سکیورٹی انتظامات کے درمیان امرناتھ یاترا کے لیے جانے والے پہلے قافلے کو ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک کے مشیر خاص نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
خیال رہے کہ صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما نے کہا ہے کہ 30 جون کی صبح سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کی تمام تیاریوں کے سلسلے میں گزشتہ ایک مہینے سے تیاریاں چل رہی تھیں۔
واضح رہے کہ صوبائی کشمیر بصیر خان نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ امرناتھ یاترا کی گاڑیاں ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گی، جبکہ جموں میں بھی امرناتھ یاترا کی گاڑیوں کو ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے پرغور کیا جارہا ہے۔
سنجیو ورما نے میڈیا کو بتایا کہ 'گزشتہ ایک مہینے سے یاترا کی تیاریوں کے سلسلے میں روزانہ ؤ میٹنگز ہورہی ہیں اور اہم مقامات کا معائنہ بھی کیا جارہا ہے، اس سال یاتریوں کے لیے سہولیات کو نیاروپ دیا گیا ہے'۔