موصولہ اطلاع کے مطابق دے گنگا میں واقع اسٹیل الیماری بنانے کے کارخانے میں آج دن میں اچانک آگ لگ گئی۔ دیکھتے دیکھتے آگ نے بھیانک شکل اختیار کرلی۔
فائر بریگیڈ کی انجنیوں کی مدد سے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا یا گیا۔ فائر بریگیڈ کے عملہ کے مطابق ابتدا ئی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے۔ اس واقعہ میں فائربریگیڈ کے ملازم سمیت تین افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
انہوں نے کہاکہ تفتیش جاری ہے۔ کارخانے میں آگ پر قابو پانے والے آلات نہیں تھے جس کے سبب آگ بھیانک شکل اختیا ر کر گئی۔کارخانے کے مالک کے خلاف لاپرواہی کی شکایت درج کرلی گئی ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ آتشزدگی میں لاگوں کا نقصان ہوا ہے ۔ اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ فا ئر بریگیڈ کی شکایت پر کارخانے کے مالک کے خلاف تفتیش کی جارہی ہے۔