ETV Bharat / briefs

سوپرمارکٹ میں آتشزدگی - فائر انجنوں

آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع کے کاکناڈا کی ایک سوپرمارکٹ میں بدھ کی صبح کی اولین ساعتوں میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

fire
author img

By

Published : Jun 19, 2019, 6:57 PM IST

کثیف دھویں کے ساتھ آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔آگ اتنی شدید تھی کہ کئی فائر انجنوں کے اہلکاروں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا۔یہ واقعہ بدھ کی صبح تقریبا چار بجے پیش آیا۔شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ سمجھی جارہی ہے۔عمارت کی تیسری منزل پر واقع اس سوپر مارکٹ میں یہ آگ لگی۔اس واقعہ میں تقریبا دو کروڑ روپئے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈس کے اہل کار وہاں پہنچے اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
آگ کے کافی شدید ہونے کے سبب ضلع کے پیداپورم،پیٹھا پورم سے چار فائر بریگیڈس کو طلب کیا گیا۔دیواروں کو منہدم کرتے ہوئے آگ بجھانے کا کام کیاگیا۔اس واقعہ سے عمارت کو کافی نقصان پہنچا۔بتایاجاتا ہے کہ تقریبا سات گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایاجاسکا۔اس واقعہ سے مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔اس سوپر مارکٹ میں پلاسٹک کی اشیا،اسکول بیگس، کپڑے ہونے کے سبب آگ تیزی سے پھیلتی گئی۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔نقصان کا تخمینہ ہنوز نہیں لگایا جاسکا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.