ETV Bharat / briefs

تاج محل میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والے کے خلاف ایف آئی آر - تاج محل

تاج محل میں مغل شہنشاہ شاہ جہاں کے عرس کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کے معاملے میں پولیس نے اے ایس آئی کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Apr 6, 2019, 3:31 PM IST

تاج محل میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا نے پر اے ایس آئی نے مشتبہ شخص کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
وہیں سخت گیر ہندو تنظیموں نے تاج محل میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والے معاملے پر مظاہرہ کر انسپکٹر تاج گنج کو میمورنڈم دیا ہے۔
سی او جیسوال نے بتایا کہ اے ایس آئی کی شکایت پر دفعہA -124 اور دفعہ 505B(1) میں ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تاج محل میں مغل شہنشاہ شاہ جہاں کے 364ویں عرس کے موقعے پر چادر پوشی کی جارہی تھی۔ لوگوں کا ہجوم ڈھول تاشوں کے ساتھ چادر پوشی کرنے آرہا تھا۔

اسی دوران تاج محل کے اندر رائل گیٹ پر چادر پوشی کرنے والوں کے ایک گروہ میں لوگوں نے نعرے بازی شروع کردی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے لگے۔

جب تک سی آئی ایس ایف کے جوان اور اہلکار کچھ سمجھ پاتے نعرے بازی کرنے والا نوجوان وہاں سے غائب ہوگیا۔

جب پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کا ویڈیو وائرل ہوا تو زمہدار ایجنسیاں اور اے ایس آئی کے افسران مستعد ہوگئے اور معاملہ کی تحقیق میں مصروف ہوگئے۔
سی او جیسوال نے بتایا کہ اے ایس آئی کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ویڈیو کے بنیاد پر ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.