بنگلورو کے قدوسی صاحب عیدگاہ کے احاطے میں سنی جمیعت العلما، سنی اسٹوڈنٹس فیڈریشن، جمعہ مسجد بورڈ و کرناٹکا مسلم جماعت کی جانب سے مشترکہ طور پر اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔
رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں یہ روحانی مجلس کا انعقاد اس لیے عمل میں آیا کہ اس مقدس موقع پر تمام عالم میں امن و امان اور خصوصاً ملت اسلامیہ کے خیر کی دعائیں مانگی جائیں۔
اس موقع پر موجودہ سیاسی پیچیدہ صورتحال کے پیش نظر سابق ایم ایل سی حاجی عبد الستار نے آپسی اتحاد اور بھائی چارے پر روز دیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام لوگ اپنے اپنے کاموں میں اخلاص کا مظاہریں کریں۔ یہ اخلاص ہی کامیابی کا ضامن ہے۔