بی جے پی، عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے اپنے ساتوں سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کرکے یہ بتا دیا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں ہے۔
دہلی میں آئندہ ماہ کی 12 تاریخ کو انتخابات ہونے ہیں، اس کے لیے مختلف سیاسی جماعتیں زورو شور سے انتخابی تشہیرکر رہی ہیں۔انتخابات میں سیاستداں سمیت کرکٹر، باکسر اور گلوکار بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔تمام امیدواورں کی قسمت کا فیصلہ تو 23 مئی کو ہوگا تاہم وکلاء کی ایک جماعت نے منتخب ہونے والے رہنماؤں کے تعلق سے اپنی آرا کا اظہار کیا ہے۔