ETV Bharat / briefs

'ایگزٹ پول حوصلہ توڑنے کا ہتھیار'

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایگزٹ پول کو حوصلہ شکنی قرار دیا اور پارٹی کارکنان سے اپیل کی کہ وہ ہمت نہ ہاریں اور پولنگ مراکز پر کڑی نظر رکھیں۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی
author img

By

Published : May 21, 2019, 12:30 PM IST

Updated : May 21, 2019, 3:05 PM IST

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے انتخابات کے بعد 'ایگزٹ پول' کو اپوزیشن کے حوصلہ شکنی کی سازش قرار دیا۔

پرینکا نے اپنے ایک پیام میں کہا کہ ایگزٹ پول کے نتائج محض اپوزیشن کا حوصلہ توڑنے کی سازش ہے۔ اس لیے اس طرح کے پرچار اور افواہوں پر توجہ دینے کی بجائے محتاط اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا 'پیارے کارکنوں، بہنوں اور بھائیوں، افواہوں اور ایگزٹ پول سے ہمت نہ ہاریں، یہ آپ کا حوصلہ توڑنے کے لیے پھیلائی جارہی افواہیں ہیں، اس دوران آپ کی مستعدی اور چوکسی اور بھی اہم ہوجاتی ہے، اسٹرانگ روم اور ووٹوں کی گنتی مراکز میں ڈٹے رہیے اور چوکنا رہیے، ہمیں پوری امید ہے کہ آپ کی اور ہماری محنت پھل لائے گی'۔

واضح رہے کہ زیادہ تر ایگزٹ پول میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی این ڈی اے کو پھر سے مکمل اکثریت ملنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے، اس سے کانگریس، دیگر اپوزیشن پارٹیوں اور ان کے حامیوں اور کارکنوں میں مایوسی کا ماحول ہے۔

Intro:Body:

welcome

Conclusion:
Last Updated : May 21, 2019, 3:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.