ETV Bharat / briefs

ہر شخص ایک پودا لگائے

ہر سال 5 جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن لوگوں میں ماحولیات سے متعلق شعور بیدار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ہر شخص ایک پودا لگائے
ہر شخص ایک پودا لگائے
author img

By

Published : Jun 5, 2021, 5:42 PM IST

عالمی سطح پر ماحولیات سے متعلق شعور بیداری کےلیے کوششیں کی جارہی ہے، ان سب کے باوجود عوام میں ماحولیات سے متعلق شعور کی کمی دیکھی جارہی ہے۔ ایسے میں عوام میں بیداری لانے کی ضرورت ہے۔

عوام میں ماحولیات سے متعلق شعور پیدا کرنے کےلیے بڑے پیمانہ پر مہم چلائی جانی چاہئے اور ماحولیاتی آگہی کے لیے میڈیا کی مدد بھی لی جا سکتی ہے۔ اس سلسلہ میں بڑی تعداد میں فلاحی و سماجی تنظیموں کو آگے آنا چاہئے۔

کرناٹک میں ضلع یادگیر کے رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی نے آج یوم ماحولیات کے دن شہر کے مختلف مقامات پر شجر کاری مہم میں حصہ لیا اور اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’ہر آدمی کو چاہیے کہ وہ اپنے گھر میں ایک پودا ضرور لگائے‘۔ انہوں نے کہا کہ پودے انسان کو نئی زندگی عطا کرتے ہیں۔

اس موقع پر بی جے پی پارٹی کے متعدد رہنما و کارکنان موجود تھے۔ عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر محکمہ بلدیہ کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر پودے لگائے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.