تفصیلات کے مطابق ضلع کولگام کے ریڈونی بالا میں سکیورٹی فورسز کو چند عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرہ میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کی۔
تلاشی کاروائی کے دوران علاقہ میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ شورع ہوا۔ذرائع کے مطابق علاقہ میں دو سے تین عسکریت پسند موجود ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں لائٹس نصب کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دو ٹی آر ایف تنظیم سے وابستہ عسکریت پسند مارے گیے ہیں۔ تصادم ختم ہوگیا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ان دونوں عسکریت پسندوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی ہے۔