دہلی حکومت کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کے سکھ مخالف فسادات میں متاثرین کو سبسیڈی مہیا کرانے کے لئے ریونیو محکمہ سروے کر چکا ہے۔
حالانکہ پہلے بھی یہ سبسیڈی کچھ مخصوص کالونیوں میں رہنے والے چند متاثرین کو دی گئی ہے لیکن اب یہ سبسیڈی تمام متاثرین کا دی جائیگی، جو 400 یونٹ یا اس سے کم بجلی کا استعمال کرتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق تمام متاثرین کو یہ سبسیڈی فراہم کی جائیگی۔