اترپردیش اپر الیکشن کمیشن افسر برہمن دیو رام تواری نےکہا کہ اترپردیش میں اب تک 42 لاکھ 10 ہزار 526 وال رائٹنگ، پوسٹر، بینر وغیرہ معاملے میں کارروائی کی گئی ہے۔
انکم ٹیکس، نارکوٹکس، پولیس ڈپارٹمنٹ کی کاروائی میں اب تک کل 161.48 کروڑ روپے سے زیادہ ضبط کیا گیا ہے، جبکہ 14,24,555 لیٹر شراب ضبط کی گئی ہے۔
قانون کے تحت اب تک 8 لاکھ 24 ہزار 888 لائسنسی اسلحہ جمع کرائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 888 لوگوں کے لائسنس رد کیے گئے ہیں۔
ساتھ ہی .956,506 کلو دھماکہ خیز مادہ 11,141 کارتوس اور 4,138 بم برآمد کیے گئے ہیں۔
عام انتخابات کے مدنظر الیکشن کمیشن کافی سخت کارروائی کر رہا ہے، تاکہ ووٹنگ کے وقت کسی بھی طرح کا کوئی مسئلہ پیش نہ آئے۔
اس کے ساتھ ہیں پانچویں مرحلے کے لیے تیسرے دن 23 لوگوں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے جس میں سے چھ لوگ لکھنؤ کے ہیں۔