کمیشن نے جمعہ کو مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری کو خط لکھ کر یہ اطلاع دی۔ مسٹر یچوری نے 27 مارچ کو کمیشن کو ایک خط بھیجا تھا جس میں انہوں نے شکایت کی تھی کہ وزیر اعظم نے الیکٹرانک میڈیا پر قوم کے نام خطاب سے 'مشن شکتی ' کا اعلان کرکے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔
کمیشن نے کہا ہے کہ اس معاملے پر غور کرنے کے لئے اس نے حکام کی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے آج سونپی گئی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس معاملے میں ضابطہ اخلاق کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے بے جا استعمال کے التزام کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ اس نے کمیٹی کی رپوٹ کو تسلیم کر لیا ہے۔