ای ڈی کا کہنا ہے کہ لندن میں واڈرا نے پراپرٹی کو غلط طریقے سے خریدا ہے اور اس میں بلیک منی کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔
ای ڈی نے رابرٹ واڈرا کو طلب کیا ای ڈی واڈرا کو جمعرات کے روز انکوائری کے لیے طلب کیا ہے۔ اس دوران ای ڈی واڈرا سے لندن کی پراپرٹی اور ان کے قریبی سنجئے بھنڈاری کے بارے میں سوال کر سکتی ہے۔غورطلب ہے کہ اس سے قبل ای ڈی نے دہلی ہائی کورٹ سے رابرٹ واڈرا کی ضمانت خارج کرنے کی اپیل کی تھی۔اس عرضی پر ہائی کورٹ نے رابرٹ واڈرا کو نوٹس بھی جاری کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس معاملے میں ای ڈی کی جانب سے عدالت میں کہا گیا تھا کہ رابرٹ واڈرا جانتے ہیں کہ ان کی گرفتاری نہیں کی جا سکتی ہے اسلیے وہ کسی سوال کا جواب نہیں دے رہے ہیں۔ ای ڈی کی تمام دلیلوں کو سننے کے بعد عدالت نے واڈرا کو نوٹس بھیجتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت کے لیے 17 جولائی کا دن طے کیا ہے۔یہ معاملہ رابرٹ واڈرا کی بیرونی ممالک میں 19 لاکھ پاؤنڈ کی دولت کے مالکانہ حق سے جڑا ہے۔ ای ڈی کا دعوی ہے کہ منی لانڈرنگ سے متعلق معاملے میں رابرٹ واڈرا کے خلاف ان کے پاس کئی دستاویز موجود ہیں۔اس کے علاوہ ای ڈی کا الزام ہے کہ واڈرا منی لانڈرنگ کیس سے جڑی جانچ مین تعاون نہں کر رہے ہیں۔ جس کے بعد ایجنسی نے واڈرا کی ضمانت قبل از گرفتاری کی عرضی کو خارج کررانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس لیے ای ڈی نے واڈرا کو انکوائری کے لیے طلب کیا ہے۔