ETV Bharat / briefs

سعودی عرب :تیل مراکز پر ڈرون حملہ

سعودی عرب کے تیل نکالنے والے دو مراکز پر ڈ رون سے حملہ کیاگیا جس سے ایک مرکزپرآ گ گئی ۔ سعودی عرب نے اس حملے کے لیے حوثی باغیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

سعودی عرب :تیل مراکز پر ڈرون سے حملہ
author img

By

Published : May 14, 2019, 7:30 PM IST

Updated : May 14, 2019, 9:16 PM IST

سعودی عرب کے وزیر تیل خال بند عبدالعزیز الفلیح کے مطابق یہ واقعہ منگل کو صبح چھ سے آٹھ بجے کے درمیان پیش آیا جب دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرونز نے ملک کے مشرقی علاقے سے مغربی علاقوں کو جانے والی پائپ لائنوں کو نشانہ بنایا ۔

وزیر کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں اسٹیشن نمبر آٹھ میں آگ لگ گئی جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی کمپنی آرامکو نے اس واقعے کے بعد پائپ لائن میں تیل کی فراہمی بند کر دی ہے اور نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم وزیرِ تیل کا کہنا ہے کہ تیل کی پیداوار اور برآمد کا عمل متاثر نہیں ہوا ہے۔

سعودی وزیر نے اس حملے کو ’بزدلانہ‘ قرار دیا ہے اور یمن میں سرگرم حوثی باغیوں کو اس کے لیے ذمہ دار قرار دیا ہے۔

حوثی باغی ماضی میں بھی یمن اور سعودی عرب میں ڈرون استعمال کرتے رہے ہیں۔

یہ واقعہ متحدہ عرب امارات کے پانیوں میں دو سعودی آئل ٹینکرز سمیت چار ٹینکرز کو ’سبوتاژ‘ کیے جانے کے واقعے کے چند دن بعد پیش آیا ہے۔

Intro:Body:

shamsher

Conclusion:
Last Updated : May 14, 2019, 9:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.