ETV Bharat / briefs

مرکزی منصوبوں کو روکنے کی کوشش نہ کریں - ریاست

مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نےانتباہ کر تے ہوئے کہاکہ ریاست کے لیے منظور شدہ مرکزی منصوبوں کو نہ روکنے میں ہی نریندر مودی حکومت کے لیے بھلائی ہے۔

مرکزی منصوبوں کو روکنے کی کوشش نہ کریں
author img

By

Published : Jun 1, 2019, 2:58 PM IST

انہوں نے کہاکہ مرکز میں مودی جی دوبارہ اقتدار میں آئے اس میں کسی کو کوئی شکایت نہیں ہے۔لوگوں نے انہیں ووٹ دیا جس کی وجہ سے ان کی حکومت بنی۔

ممتا بنر جی کے مطابق مودی حکومت کو ملک کی ترقی اور لوگوں کی فلاح بہبود کے لیے کام کرنا چاہیے۔انہیں انتقامی کارروا ئی سے گریز کرنا چاہیے۔اگر وہ انتقام کے تحت مغر بی بنگال کے لیے منظور شدہ مرکزی منصوبوں کوروک دیتے ہیں۔ اس سے انہیں مستقبل میں بہت نقصان ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کو کسی ریاست کے لیے منظور منصوبوں کوانتقامی کارروا ئی کے تحت روکے۔حکومت اگر اس طرح کی حرکت کرتی ہے تو مغر بی بنگال کے عوام جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

ترنمول کانگریس کی سپریمو نے کہاکہ ہمارے حصے میں جو ہے ہمیں ہر حال میں ملنا چاہیے۔ورنہ مودی حکومت کے خلاف تحریک چلے گی۔مودی حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا ہر وقت لوگوں کی حمایت نہیں ملے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.