کیجریوال نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سے کہا کہ کورونا کا ٹیکہ فی الحال دستیاب نہیں ہے۔ اس لئے لوگ کل سے ویکسینیشن مراکز پر لائن نہیں لگائیں۔ ویکسین آتے ہی ہم تمام کو معلومات دیں گے۔ مراکز پر بھیڑ لگنے سے سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل آوری مشکل ہوگی اور امن و قانون میں خلل پڑ سکتا ہے۔ امید ہے کہ ہمیں کل یا پرسوں تک کووڈ شیلڈ کے تین لاکھ ڈوز مل جائیں گے۔ اپنی طرف سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں لیکن اس میں بھی تعاون چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کووڈ شیلڈ اور ویکسین تیار کرنے والی کمپنی سے تین مہینہ میں 67 - 67 لاکھ ڈوز کی سپلائی کرنے کے لئے شیڈول مانگا ہے۔ دہلی کے باشندوں کو مفت میں ویکسین دی جائے گی۔ اگر کمپنیاں وقت سے درکار مقدار میں ویکسین دستیاب کراتی ہیں تو ہم تین مہینہ کے اندر تمام کو ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کرلیں گے۔
وزیراعلی نے کہا کہ ویکسین حفاظتی شیلڈ کا کام کرتی ہے۔ اس لئے تمام سے اپیل ہے کہ ویکسین ضرور لگوائیں۔ یہ بالکل محفوظ ہے اور کوئی خطرہ نہیں ہے۔