ادت راج نے یہاں کہا کہ بی جے پی کے امیدوار نہ اپنے لئے ووٹ مانگ رہے ہیں اور نہ ہی پارٹی کے لئے بلکہ مودی کے لئے ووٹ مانگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی، پانی، روزگار، صحت، تعلیم، پولیس، ٹریفک، مہنگائی وغیرہ کے مسائل پر الیکشن لڑا جانا چاہئے لیکن موجودہ انتخابات میں یہ نہیں ہو رہا ہے۔
اس لئے ان حالات میں اگر کوئی بی جے پی کو ووٹ دیتا ہے، تو اسے ان سہولیات کی بالکل امید نہیں کرنی چاہئے اور نہ ہی اپنے خاندان اور نسل کے اچھے مستقبل کے لئے کوئی فکر کرنی چاہئے۔
کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ دہلی میں سیلنگ کے لئے بی جے پی کی غیر کارکردگی یا بالواسطہ طور پر رضامندی ذمہ دار ہے اور بی جے پی لیڈروں نے سیلنگ کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے ۔
کچھ مقامی رہنماؤں، پولس اور کارپوریشن کے حکام نے ان تنصیبات کو بھی سیل کر دیا، جو سیل کیے جانے کے قابل نہیں تھے اور بعد میں رشوت لے کر ڈی-سیل کئے گئے۔