اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے بینکز میں زیر التواء لون کے معاملات کو جلد از جلد نپٹانے کی ہدایت دی۔
ساتھ ہی ڈی سی کولگام نے بینک عملے کو ہدایت دی کہ عام انسانوں کو قرض مہیا کرنے کے عمل کو آسان بنایا جائے تاکہ لون اسکیمز کا فائدہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مل سکے۔
اجلاس کے دوران مختلف محکموں سے وابستہ افسران کا کہنا تھا کہ ’’جب تک بینک قرض فراہم کرنے کے لیے راضی نہ ہو تب تک مرکزی و ریاستی سرکار کی مختلف اسکیموں کا فائدہ غریب عوام کو حاصل نہیں ہو پاتا۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ بینکوں کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے اس طرح کے اجلاس ہر تین ماہ کے بعد منعقد کی جاتی ہیں۔