بی جے پی نے آج پارلیمانی انتخابات کے منشور کو جاری کیا جس کے بعد کانگریسی رہنما احمد پٹیل، رندیپ سرجے والا اور دیگر نے رد عمل ظاہر کیا۔
اس موقع پر احمد پٹیل نے کانگریس اور بی جے پی کے انتخابی منشور کو بتاتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی کے انتخابی منشور میں صرف مودی کی تصویر ہے۔ جبکہ کانگریس کے انتخابی منشور کی تصویر میں لوگوں کا مجمع ہے۔ یہی فرق ہے کانگریس اور بی جے پی کے انتخابی منشور میں'۔
کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل نے بی جے پی کے منشور کو جھوٹ کا غبارہ قرار دیتے ہوئے بی جے پی پر نکیہ چینی کی۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لیے بہتر ہوتا اگر وہ منشور کے بجائے معافی نامہ جاری کردیتے، کیونکہ بی جے پی نے گزشتہ 5 برس میں کچھ نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کا منشور ہمیشہ حاشیہ پر رکھ دیا جاتا ہے کیونکہ انکی دوکان ہتھکھنڈوں پر چلتی ہے۔