نمائندے کے مطابق کلوسہ میں پیر کو اُس وقت کہرام مچا تھا جب ایک آجر کا رہنے والا دانش احمد نامی ایک کمسن بچہ نالہ مدھومتی میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔
بچے کے ڈوبنے کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی مقامی لوگ، پولیس اور فائز اینڈ ایمرجنسی عملہ بچے کو ڈھونڈنے میں جُٹ گئے۔
ندی میں تیز بہائو کے سبب بچے کو ڈھونڈنے میں کافی دقتیں پیش آئیں، تاہم مسلسل کئی گھنٹوں کی کارروائی کے بعد پیر اور منگل کی درمیانی شب بچے کی لاش کو بازیاب کیا گیا۔
دانش کی لاش جوں ہی اس کے آبائی علاقے آجر پہنچائی گئی وہاں صف ماتم بچھ گئی۔
واضح رہے کہ اس نالے پر تین سو میگاواٹ صلاحیت والا ہائیڈرو الیکٹرک اسٹیشن تعمیر کیا گیا ہے جس کے سبب بعض جگہوں پر اضافی پانی اور بہاؤ کافی تیز ہوتا ہے۔