ڈی سی نے ڈیوٹی سے غیر حاضر طبی اور نیم طبی عملے کے خلاف اے ڈی ڈى سی رام بن نواب کو انکوائری افسر مقرر کر کے مکمل رپورٹ شام تک پیش کرنے کے احکامات صادر کئے۔
نمائندے کے مطابق ڈپٹی کمشنر رامبن نے منگل کو ضلع اسپتال کا اچانک دورہ کیا اور اسپتال میں قریبا ایک درجن سے زائد طبی و نیم طبی عملے کو غیر حاضر پایا۔
اس کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی نے انکوائری کے احکامات صادر کرتے ہوئے شام تک رپورٹ طلب کی تاکہ ’’بلا وجہ غیر حاضر عملے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ ضلع اسپتال کے متعلق عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ وہاں تعینات ڈاکٹر صاحبان اسپتال کے بجائے نجی کلینکوں اور اسپتالوں میں زیادہ وقت صرف کرتے ہیں۔