ریاست اترپردیش کی 80 پارلیمانی سیٹوں میں سے صرف رائے بریلی حلقے کی امیدوارسونیا گاندھی کی جانب سے جیت درج کرنے کے بعد کانگریس کے ریاستی صدر راج ببر نے اختلافی طور پر پارٹی کے سربراہ راہل گاندھی کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے۔
واضح رہے کہ راج ببر فتح پور سیکری سے انتخابات لڑ رہے تھے اور بی جے پی امیدوار نے انہیں تقریبا 5 لاکھ ووٹز سے شکست دی۔
راج ببر نے اترپردیش میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کو کانگریس کے لیے مایوس کن قرار دیا ہے۔
کرناٹک سے پارٹی کے رہنما ایچ کے پاٹل نے بھی راہل گاندھی کو استعفی بھیج دیا ہے۔
اڈیسہ میں کانگریس نے 9 اسمبلی سیٹوں اور ایک لوک سبھا سیٹ پر جیت حاصل کی ہے تاہم ریاستی صدر نیرنجن پاٹنائک نے بھی پارٹی کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے۔
تعجب کی بات یہ ہے کہ نیرنجن پاٹنائک خود 2 اسمبلی سیٹوں پر انتخابات لڑ رہے تھے اور وہ دونوں سیٹوں سے ہار گئے۔ ان کے بیٹے بھی لوک سبھا سیٹ ہار گئے۔