ETV Bharat / briefs

مولانا نور عالم خلیل امینی، صدر جمہوریہ ایوارڈ سے سرفراز - ولانا نور عالم خلیل امینی

بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین، ممتاز ادیب، دارالعلوم دیوبند کے عربی زبان و ادب کے سینیئر استاذ، الداعی کے مدیر اعلی مولانا نور عالم خلیل امینی کو باوقار صدر جمہوریہ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

مولانا نور عالم خلیل امینی، صدر جمہوریہ ایوارڈ سے سرفراز
author img

By

Published : Apr 5, 2019, 9:22 PM IST

معروف اسلامی دانشگاہ دارالعلوم دیوبند سے شائع ہونے والے عربی زبان کے رسالے"الداعی"کے مدیراعلی اور ممتاز صحافی نیز عربی زبان و ادب پر یدطولی رکھنے والی معروف شخصیت مولانا نور عالم خلیل امینی کو عربی زبان و ادب میں مہارت کے لیے صدر جمہوریہ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

دارالعلوم کے موقر استاذ کو صدر جمہوریہ ایوارڈ سے نوازے جانے پر دارالعلوم کی انتظامیہ، مدرسے کے اساتذہ اور طلبہ نیز شہر کی تمام بڑی ہستیوں نے مبارکباد پیش کی ہے اور اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں واقع راشٹرپتی بھون میں جمعرات کو صدر رام ناتھ کووند کے ذریعے الگ الگ زبان میں مہارت رکھنے والی شخصیات کو صدر جمہوریہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس اعلی ترین ایوارڈ سے نوازی گئی شخصیات میں دارالعلوم سے نکلنے والے عربی زبان کے موقر رسالے کے مدیر اعلی مولانا نور عالم امینی کا نام بھی شامل ہے۔ صدر کے ہاتھوں سے دارالعلوم کے استاذ کو ملی تحریر میں لکھا ہے کہ، 'میں بھارت کا صدر رام ناتھ کووند نورعالم امینی کو عربی زبان میں مہارت حاصل کرنے اور ادب میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اس باوقار ایوارڈ سے نوازنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں'۔

مولانا نور عالم خلیل امینی، صدر جمہوریہ ایوارڈ سے سرفراز
مولانا نور عالم خلیل امینی، صدر جمہوریہ ایوارڈ سے سرفراز

دارالعلوم کے موقر استاذ کی عزت افزائی پر مدرسے کی انتظامیہ اور مدرسے سے جڑے اساتذہ، طلباء اور شہر کی تمام بڑی ہستیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اور مولانا نور عالم امینی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

خیال رہےکہ مولانا نور عالم خلیل امینی کا تعلق بہار کے ضلع مظفرپور کے گاؤں ہر پوربیشی سے ہے ۔آپ کئی دہائیوں سے دارالعلوم دیوبند میں تدریسی اور دارالعلوم سے نکلنے والا عربی مجلہ الداعی کی ادارتی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ درجنوں عربی اور اردو زبان میں لکھی گئی آپ کی تصنیفات کافی مشہور اور شامل نصاب ہیں۔ مولانا کے مضامین بہت ہی معلوماتی اور تحقیقی ہوتے ہیں، زبان و بیان میں سلاست، تنوع اور اسلوب میں ایسی چاشنی ہوتی ہےکہ قارئین پڑھنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

Intro:اینکر

سہارنپور۔ دیوبند کے دنیا بھر میں مشہور اسلامک تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند سے نکلنے والے عربی زبان کے رسالے،،،"الداعی"کے ایڈیٹر اور بڑے استاد مولانا نورعالم امینی کو عربی زبان اور ادب میں مہارت کے لیے صدر جمہوریہ انعام سے نوازا گیا ہے۔ دارالعلوم کےاستاد کو صدر جمہوریہ ایوارڈ سے نواز نے پر دارالعلوم انتظامیہ اساتذہ مدرسہ کے طلبہ اور شہر کے تمام بڑی ہستیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ 

Body:ہندوستان ملکی دل کہے جانے والے دلی میں صدر جمہوریہ کے محل سے جمعرات کو صدر جمہوریہ رام ناتھ گووند کے ذریعے الگ الگ زبان میں مہارت رکھنے والے تمام لوگوں کو صدرجمہوریہ انعام سے نوازا گیا ہے۔ صدر جمہوریہ سے نوازے گئے انہی لوگوں میں دارالعلوم سے نکلنے والے عربی زبان کے رسالے کے ایڈیٹر مولانا نور عالم امینی کا نام بھی شامل ہے۔ ملک کے صدرجمہوریہ کے ہاتھوں سے دارالعلوم کے بڑے استاد کو ملی تحریر میں لکھا ہے کہ،،'میں ہندوستان کا صدر رام ناتھ گووند نورعالم امینی کو عربی زبان میں مہارت حاصل کرنے اور ادب میں مہارت حاصل کرنے کے لیے اس عزت سے نواز رہا ہوں،،

دارالعلوم کے بڑے استاد کو اس طرح کی عزت افزائی ملنے پر مدرسہ کے انتظامیہ اور تمام مدرسہ سے جڑے اساتذہ طلباء اور شہر کے تمام بڑی ہستیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اور مولانا نور عالم امینی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ 

Conclusion:رپورٹ تسلیم قریشی سہارنپور
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.