حکام کے مطابق حکومت نے کل احکامات جاری کیے کہ جموں سے سرینگر دربار مو کے سلسلے میں جارہی ایس آر ٹی سی ٹریکز میں دفتری ریکارڈ کے ساتھ کسی بھی قسم کا آتش خیز مواد جن میں ایل پی جی گیس سلنڈر، موٹر سائیکل، تیل خاکی شامل نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ ڈوگرہ دور حکومت سے چلی آرہی روایت کے تحت گرمیوں کے چھ ماہ گرمائی دار الحکومت سرینگر میں رہنے کے بعد دربار مو سے منسلک تمام دفتری چیزوں کو جموں منتقل کیا جاتا ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کیے گئے ایک حکم نامے کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے دفاتر جموں میں 26 اپریل 2019 کو دفتری اوقات کے بعد بند ہوں گے جبکہ ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر 27 اپریل 2019 کو دفتری اوقات کے بعد جموں میں بند ہوں گے۔
تمام دفاتر سری نگر میں 6 مئی 2019 کو کام کاج شروع ہوگا