گریٹر نوئیڈا انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر اداروں کے اشتراک سے اس ہیلتھ سنٹر کو ایک مثالی صحت مرکز بنانے کی کوششیں شروع کی گئی ہیں۔ اتھارٹی کے ذریعہ اسپتال کو 10 آکسیجن کنسنٹریٹر اور 25 بستر دیئے گئے۔
اسپتال میں آہک پاشی کا کام بھی جاری ہے۔ این پی سی ایل کو 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاہم جلد ہی اسپتال کو 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ گریٹر نوئیڈا کے حکام درخت لگانے اور بجلی کی مرمت کے لئے حکام کی مدد کے لیے تیار ہیں۔
کمیونٹی ہیلتھ سنٹر بہت جلد بنیادی سہولیات سے آراستہ ہوگا اور قریبی دیہاتیوں اور فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے اہل خانہ کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ آج جیور کے رکن اسمبلی دھریندر سنگھ نے ڈاڈھا کے عوام کے ساتھ اس صحت مرکز کا دورہ کیا اور پولیس کمشنر آلوک سنگھ سے بات کرنے کے بعد انہوں نے یہاں فائر سسٹم کی بحالی کا بھی انتظام کیا۔ نیز یہاں ڈاکٹروں کی تقرری کے لیے نجی اسپتالوں سے بات چیت کی جائے گی، تاکہ یہ اسپتال اس علاقے کے کمزور اور غریب عوام کی صحت سے متعلق خدمات بہتر انداز میں ادا کرسکے۔