ایسوسی ایشن سے وابستہ کارکنان نے ضلع انتظامیہ پر خرد برد کا الزام عائد کیا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایسوسی ایشن سے وابستہ کارکنان کا کہنا تھا کہ ضلع میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے اور اسپورٹس اسٹیڈیم کولگام کی مرمت کے لئے انتظامیہ نے 68لاکھ روپے واگزار کئے تھے۔
احتجاجی افراد کے مطابق چند ماہ قبل اسٹیڈیم میں معمولی مرمت کے بعد کام کو روک دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب حکام سے اس بارے میں مزید تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا کہ اسپورٹس اسٹیڈیم پر 35لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں، جبکہ احتجاجی افراد کے مطابق اسٹیڈیم کی حالت ابھی بھی خستہ ہے اور اتنی بڑی رقم کا اثر زمینی سطح پر دیکھنے کو نہیں مل رہا۔
انہوں نے اس معاملے میں احتجاج درج کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر سے ذاتی مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کھیل کود کی سرگرمیوں کے لئے واگزار رقومات کو صحیح طریقے سے استعمال میں لانے کی گزارش کی ہے۔
احتجاجی افراد نے اب تک خرچ کی جا چکی رقومات کی بھی صحیح معنوں میں تفتیش کا مطالبہ کیا۔