کرناٹک کے ضلع یادگیر کے سرکاری ہسپتال میں کوویڈ ویکسیننشن سنٹر پر محکمہ ہیلتھ کے کارکنان کی جانب سے 45 سال سے زائد عمر کےلوگوں کو کوویڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے ٹیکے دیے جا رہے ہیں۔
ٹیکہ اندازی کے لیے باضابطہ طور پر سرکاری محکمے کی جانب سے مسلمہ مرکز سرکاری ہسپتال یادگیر میں قائم کیا گیا ہے۔ جہاں پر 45 تا59 برس کے مابین افراد کو ٹیکہ دیے جا رہے ہیں۔ ٹیکہ لگانے والے احباب کی عمر کا پتہ ان کے آدھار کارڈ سے لگایا جارہا ہے اور ٹیکہ لگانے کے بعد ان کا فون نمبر درج کیا جا رہا ہے۔
محکمہ ہیلتھ کے ذمہ داران نے بتایا کہ کوویڈ ویکسینیشن سینٹر میں ہر روز 110سے 120 مرد و خواتین کی ٹیکہ اندازی کی جارہی ہے۔
اس موقع پر ٹیکہ لینے والے احباب نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے صحت کے تحفظ کے لیے ٹیکہ لینا نہایت ضروری ہے۔'ٹیکہ لینے سے ہمیں کوئی تکلیف نہیں ہو رہی ہے'اس موقع پر زیادہ تر افراد اپنا دوسرا ٹیکہ لگوانے کے لیے آئے تھے جو عوام کو ٹیکہ لگوانے کی اپیل بھی کر رہے تھے۔