ملک بھر کی طرح جموں و کشمیر میں بھی کورونا کیسز کے سبب تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ جہاں کئی علاقوں میں سختی سے لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے پیش نظر تمام بازار، دکانیں و ٹرانسپورٹ نظام بند پرا ہے۔ تاہم ضروری اشیاء اور ایمرجنسی سروسز سے وابستہ افراد و دکانیں کھلی رکھی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے معاملوں کو لیکر لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے گئے ہے۔ ضلع رامبن میں بھی پولیس و سول انتظامیہ نے متحرک ہوکر احکامات پر سختی سے عمل آوری شروع کردی، تاہم اس دوران عوام بھی لاک ڈاؤن پر عمل آوری کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔