ایسے حالت میں اکثر مسلم حامی سیاسی جماعتیں اور سماجی انصاف کی تحریک چلانے والی تنظیمیں اس پر زیادہ کچھ نہیں بول رہے ہیں۔
مرکز میں اپوزیشن کی سب بڑی پارٹی کانگریس تو اس میں اور پیچھے ہے۔ بارہ بنکی میں جب کانگریس کے ایس سی، ایس ٹی محکمہ کے سکریٹری ایس پی سنگھ سے سوال کیا گیا تو ان کا جواب حیران کن تھا۔
ای ٹی وی بھارت اپنی بات چیت میں انھوں نے کہا کہ پہلے وہ تنظیمی ڈھانچہ کو درست کریں گے پھر اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔
ایس پی سنگھ کا مزید کہنا ہے کہ جب کانگریس مضبوط ہو ائے گی تو ماب لنچنگ کرنے والوں کے خلاف وہ سختی سے نپٹے گی۔