ETV Bharat / briefs

کانگریس اور بائیں محاذ کا احتجاج کرنے کا فیصلہ

اگلے برس ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس اور بائیں محاذ کا مشترکہ طور پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف سڑکوں پر اترنے کا اعلان کیا.

author img

By

Published : Oct 29, 2020, 9:44 PM IST

کانگریس اور بائیں محاذ کا احتجاج کرنے کا فیصلہ
کانگریس اور بائیں محاذ کا احتجاج کرنے کا فیصلہ

مغربی بنگال میں 2021 میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں. اس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں نے کمر کس لی ہے.

کانگریس اور بائیں محاذ نے ریاست میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کر نے کا اعلان کیا ہے.

کانگریس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق دونوں حلیف جماعت کانگریس اور بائیں محاذ اگلے اسمبلی انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کریں گی .

دونوں پارٹیان حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف پروگرام بنانے سے پہلے ایک دوسرے سے مشورہ کریں گی.

پروگرام طے پانے کے بعد ہی کانگریس اور بائیں محاذ احتجاح کے لئے سڑکوں پر اتریں گی .اس سے دونوں پارٹیوں کے درمیان تال مل میں بہتری آئے گی.

دوسری طرف سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری سوریہ کانت مشرا نے کہا کہ مشترکہ طور پر احتجاج کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہو گا. اس سے عوام کے درمیان مثبت پیغام جائے گا.

انہوں نے سیٹوں کی تقسیم پر کہا کہ بایاں محاذ کے چئیرمین بمان بوس ہی اس ضمن میں آخری فیصلہ کریں گے .

سی پی آئی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ سیٹوں کی تقسیم پر جتنی جلد ممکن ہو سکے اس اتفاق رائے کر لی جائے.

واضح رہے کہ اگلے اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس اور بائیں محاذ کے درمیاں اتحاد ہوا ہے.

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کانگریس اور بائیں محاذ کے درمیان اتحاد پر مہر لگائی تھی.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.