ETV Bharat / briefs

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ یکم جون کو - congress meeting

کانگریس پارٹی کے لوک سبھا میں پارلیمانی پارٹی کا نیا لیڈر منتخب کرنے کے تعلق سے یکم جون کو پارٹی کے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ بلائی گئی ہے۔

کانگریس پارلیمانی پارٹی
author img

By

Published : May 30, 2019, 1:59 AM IST

ذرائع کے مطابق ترقی پسند اتحاد کی صدر سونیا گاندھی کی صدارت میں لوک سبھا کے سنٹرل ہال میں پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہوگی جس میں پارٹی کے نومنتخب اراکین پارلیمان اور راجیہ سبھا کے اراکین موجود ہوں گے۔

کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے میٹنگ سے خطاب کرنے کی قیاس آرائی کی جارہی ہے۔ یہ بھی امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ لوک سبھا میں پارٹی کے نئے لیڈرکا انتخاب کریں گے۔

لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد کانگریس پارلیمانی پارٹی کی یہ پہلی میٹنگ ہوگی۔

اس الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 543 رکنی ایوان میں 303 سیٹیں حاصل کرکے تاریخی جیت درج کی جبکہ کانگریس نے صرف 52 سیٹیں جیتی ہیں۔

راہل گاندھی کے انتخابات میں پارٹی کی خراب کارکردگی پر صدر کے عہدہ سے استعفی کی پیشکش کے ایک ہفتہ بعد یہ میٹنگ ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.