اکیڈمی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ مونسپل کارپوریشن کے اردو اسکولوں کو بند ہونے سے بچانے کے لیے یہ اقدام کیے جارہے ہیں۔
پونے کے اعظم کیمپس کے تحت چلانے والے اس ادارے کے تحت مونسپل کارپوریشن کے اسکولوں میں تقریبا چار ہزار سے زیادہ طلبہ وطالبات کو پی سی ایس اور ایم سی ایس کے نصاب کے تحت تعلیم دی جاتی ہے۔
اکیڈمی کے تحت ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کی تکنیکی تعلیم حاصل کرنے والوں میں جماعت اول سے لے کر جمات نہم کے طلباوطالبات شامل ہے اس تعلیمی نمائش میں معصوم طلبہ نے اپنے منفرد انداز میں کمپیوٹر کے مختلف پارٹس کے بارے میں معلومات دی۔
اعظم کیمپس پونا کے روح رواں پی اے انعامدار نے اس نمائش میں خصوصی شرکت کی اسکولی طلبہ کی تکنیکی صلاحیتوں کا جائزہ لیا اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے بچوں کو ہنر مند بنانا ان کا مقصد ہے۔
پی اے انعامدار نے اورنگ آباد کہ بھی میونسپل کارپوریشن کے اسکولوں میں بھی اس پروجیکٹ پر عمل آوری کے لیے رضا مندی ظاہر کی۔
پائی آئی سی ٹی اکیڈمی سے ہر سال فارغ ہونے والے طلبا کی تعداد تین ہزار سے زیادہ ہے اسی طرح اعظم کیمپس کے تحت مہاراشٹر کے 70 سے زیادہ اسکولوں میں طلباء کو کمپیوٹر کی تعلیم دی جا رہی ہے۔
اورنگ آباد کے سروش اسکول میں بھی کمپیوٹر لیب قائم کی گئی ہے جہاں پڑے گاؤں جیسے سلم بستی کے طلباء و طالبات کو کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے۔