ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں 'سہیوگ گروپ' کی جانب سے صبا گارڈن فنگشن ہال میں اجتماعی شادی کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں کل سات غریب لڑکیوں کا نکاح پڑھایا گیا، اس موقع پر سہیوگ گروپ کے صدر نے کہا کہ 'ہم گذشتہ 11 برس سے اجتماعی شادیوں کا اہتمام کرتے آرہے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ اب تک اس گروپ کی جانب سے گذشتہ 11 برسوں سے 165 غریب لڑکیو ں کی شادیاں کروائی گئی ہیں۔
خیالرہے کہ اجتماعی شادیوں کے موقع پر لڑکا، لڑکی کے رشتہ داروں کے لیے ضیافت کا اہتمام کیاجاتا ہے، اور ہر دلہن کو کچھ اہم ضروریات زندگی کاسامان سہیوگ گروپ کی جانب سے مہیا کرایا جاتا ہے۔
اس موقعہ پر محترمہ کنیز فاطمہ رکن اسمبلی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، جبکہ فرازاسلام، عادل سلیمان سیٹھ، اور سہوگ گروپ کے صدر اور دیگر اراکین موجود تھے۔