ETV Bharat / briefs

نوئیڈا: گوتم بدھ نگر کے سابق ڈی ایم کو کلین چٹ - گوتم بدھ نگر کے سابق ڈی ایم کو کلین چٹ

اترپردیش حکومت نے گوتم بدھ نگر کے سابق ضلعی مجسٹریٹ بی این سنگھ کو کلین چٹ دے دی ہے۔ ان پر عائد تمام الزامات کو گورنر آنندی بین پٹیل نے مسترد کردیا۔

نوئیڈا: گوتم بدھ نگر کے سابق ڈی ایم کو کلین چٹ

author img

By

Published : May 22, 2021, 6:49 PM IST

بی این سنگھ، گذشتہ سال ضلع میں کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے عتاب کا شکار ہوئے تھے۔ غفلت، لاپروائی اور بے ضابطگی کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں عہدہ سے ہٹادیا گیا تھا۔

گوتم بدھ نگر کے سابق ضلعی مجسٹریٹ پر عائد کئے گئے تمام الزامات غلط ثابت ہوئے۔ اترپردیش حکومت کے خصوصی سکریٹری سنجے کمار سنگھ نے بتایا کہ برجیش نارائن سنگھ گوتم بودھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ تھے ۔ان پر گزشتہ برس وبا کے دوران غفلت اور لاپروائی برتنے کے الزام لگایا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ یوگی نے میٹنگ کے دوران سب کے سامنے ان کو ڈانٹ بھی لگائی تھی، جس کے بعد انہیں گوتم بودھ نگر سے اترپردیش ریونیو کونسل میں ٹرانسفر کردیا گیا تھا۔ بی این سنگھ نے 27 ستمبر 2020 کو چارج شیٹ پر جواب داخل کیا تھا۔ یہ جواب محکمہ طب اور محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری کو بھیجا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.