ETV Bharat / briefs

نوجوانوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں - جھڑپیں

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں تلاشی مہم کے دوران سکیورٹی فورسز اور مقامی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں آرہی ہیں۔

نوجوانوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں
author img

By

Published : Jun 3, 2019, 1:58 PM IST

اطلاعات کے مطابق، فوج کو تاریگام علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔

تلاشی مہم کے دوران مقامی لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور سکیورٹی فورسز پر پھتراؤ شروع کردیا۔ مقامی لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے فوج نے آنسو گیس کے گولے داغے۔

خبر لکھے جانے تک فوج اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اطلاعات کے مطابق، فوج کو تاریگام علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔

تلاشی مہم کے دوران مقامی لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور سکیورٹی فورسز پر پھتراؤ شروع کردیا۔ مقامی لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے فوج نے آنسو گیس کے گولے داغے۔

خبر لکھے جانے تک فوج اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Intro:وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج ریاست جموں و کشمیر کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر دفاع سیاچن کا دورہ نہ کرنے کے علاوہ وہ لائن آف کنٹرول آل کی صورتحال اور وادی میں عسکریت پسندی کو ختم کرنے کے لیے چل رہے آپریشن حسن کے بارے میں جانکاری حاصل کریں گے۔ راجناتھ سنگھ کا وزارت دفاع کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ریاست جموں و کشمیر کا پہلا دورہ ہے۔







Body:راجناتھ سنگھ آج سیاچن جائیں گے۔انکے ہمراہ فوجی سربراہ جنرل بپن راوت بھی ہونگے۔ سیاچن کے علاوہ وزیر دفاع لیہہ میں 14ویں کور اور سرینگر میں 15ویں کور ہیڈکوارٹروں کا دورہ بھی کریں گے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کے اعلیٰ افسران راجناتھ سنگھ کو پاکستان کیساتھ لگنے والی لائن آف کنٹرول کی مجموعی صورتحال کے بارے میں آگاہ کریں گے نیز کشمیر میں ملی ٹینسی آپریشنوں کے بارے میں تفصیلات کی جانکاری دیں گے۔

راجناتھ سنگھ پہلے لیہہ پہنچے گے اور پھر سیاچن میں فیلڈ کمانڈروں کیساتھ آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔وہ فوجی جوانوں کیساتھ بھی بات چیت کرنے والے ہیں۔سیاچن دنیا کا بلند ترین میدان جنگ ہے جہاں منفی درجہ حرارت 60ڈگری تک جاتا ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بھارت نے گذشتہ 10برسوں میں سیاچن کے میدان میں 163اہلکاروں کو کھو دیا ہے۔سیاچن پر بھارت اور پاکستان نے 1984میں فوج بھیجی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع کو  پاکستان کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کے جواب میں بھارت کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں پرزنٹیشن دی جائیگی۔یاد رہے 14ویں کور چین  اور پاکستان کیساتھ لگنے والی سرحد پر مامور ہے، جبکہ 15ویں کور کشمیر میں ملی ٹینسی آپریشنز پر توجہ دے رہی ہے۔وزیر دفاع کا دورہ صرف ایک روز کا ہے اور وہ پیر کو ہی واپس نئی دہلی روانہ ہونگے۔


Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.